قرشی انڈسٹریز کی پچاس سالہ خدمات ناقابل فراموش ہے، عامر سلیم

پیر 22 اپریل 2019 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قر شی انڈسٹری خیبر پختونخوا کے زونل سیلز منیجر عامر سلیم اور حکیم راجملی خان نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد انسانیت کی بھلائی اور ملک و قوم کی خدمت ہے ‘قرشی انڈسٹریز کی پچاس سالہ خدمات ناقابل فراموش ہے ‘موضع منصبدار صوابی میں حکیم بہادر کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیار پر سمجھوتہ نہیں کر تے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقبال احمد قرشی انسان دوست شخصیت کے مالک ہے تعلیم ، صحت اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے قرشی کی اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سابق ناظم اعجاز خالد کے علاوہ حکماء اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔ مقررین نے قرشی انڈسٹریز کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :