ای چالان سسٹم نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے سے بھر دیا

لاہور میں ای چالان سسٹم سے گذشتہ پانچ ماہ کے دوران 13 کروڑ سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 12:17

ای چالان سسٹم نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے سے بھر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2019ء) لاہور میں ای چالان سسٹم سے قومی خزانے میں کروڑوں روپے جمع ہو گئے،اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ای چالان سسٹم نے نتائج دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔ ۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور میں اکتوبر 2018 سے ای چالان کا سسٹم متعارف کروایا تو گذشتہ پانچ ماہ کے دوران 13 کروڑ سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 10لاکھ ای چالان ہوئے، ان میں گاڑیوں کے 5 لاکھ 80 ہزار جبکہ موٹر سائیکلوں کے 4 لاکھ ای چالان خلاف ورزی کرنے والوں کے گھروں میں بھیجوائے گئے۔ اسی طرح ہیوی ٹریفک یعنی ٹرک اور بسوں کے 20 ہزار ای چالان کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق 10 لاکھ چالانوں میں سے تقریباً 50 فیصد ہی چالان شہریوں نے جمع کروائے اور اس مد میں قومی خزانے میں 13 کروڑ 40 لاکھ 69 ہزارروپے جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

سیف سٹی حکام کے مطابق ای چالان کے باعث شہر کی ٹریفک منظم ہونا شروع ہو گئی ہے۔سیف سٹی اتھارٹی اگلے ماہ سے چالان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کرے گی جس میں نہ صرف جرمانہ دگنا جمع کروانا ہو گا بلکہ گاڑیبھی جرمانے کی ادائیگی تک تھانے میں بند ہو گی۔خیال رہے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق 23 ستمبر سے ای چالاننگ کا آغاز کیا گیاا۔

س کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گھروں میں ای چالان موصول ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورلاہور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے الیکٹرانک چلاننگ کا آغاز کیا گیا۔ ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی پر جرمانے اور سزائیں موٹر وہیکل آرڈیننس ورولزکے تحت ہونگی۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ بنک آف پنجاب میں جمع ہو گا