قائد اعظم کلب نے ہنزہ فٹ بال چیمپئنز ٹرافی جیت لی

پیر 22 اپریل 2019 13:29

قائد اعظم کلب نے ہنزہ فٹ بال چیمپئنز ٹرافی جیت لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قائد اعظم کلب نے ہنزہ فٹ بال چیمپئنز ٹرافی جیت لی،یونین کونسل 27 کے چیئرمین چوہدری جواد مہمان خصوصی تھے جہنوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری،جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد، غوری کلب کے سیکرٹری راجہ مسعود ، قائد اعظم کلب کے سیکرٹری چوہدری غلام رسول کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،گذشتہ ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے فائنل میچ میں قائداعظم کلب نے بارہ کہویونائیٹڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا،وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں قائداعظم کلب کی جانب سے اشفاق نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی،ریفری کے فرائض چوہدری غلام رسول نے انجام دیئے، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا شاقیب،ٹاپ سکور کا ضیاء اور بہترین گول کیپر کا انعام حمزہ کو دیا گیا،ٹورنامنٹ میں چالیس ٹیموں نے حصہ لیا-