امریکا نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر سے روک دیا

دہشت گردسری لنکا میں ممکنہ حملوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں. سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا انتباہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 اپریل 2019 13:00

امریکا نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر سے روک دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 اپریل۔2019ء) امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کا سفر کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دہشت گرد جماعتیں“سری لنکا میں ممکنہ حملوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہیں. یہ انتباہ اتوار کے روز سری لنکا میں مختلف مقامات پر گرجا گھروں اور بڑے ہوٹلوں کو دھماکوں کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے حملوں میں 290 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں .

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر بنا کسی پیشگی انتباہ کے حملے کر سکتے ہیں بیان کے مطابق ممکنہ اہداف میں سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اسٹیشنز، تجارتی مراکز، ہوٹلز، عبادت گاہیں، ہوائی اڈے اور دیگر مقامات عامہ شامل ہیں. ادھر سری لنکا کی پولیس نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ دارالحکومت کولمبو کے ہوائی اڈے کے نزدیک اتوار کو رات گئے ملنے والے ایک دستی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا.

علاوہ ازیں پولیس نے اتوار کے روز ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر 24 افراد کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کے ایک ذریعے نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو کولمبو اور اس کے قریب دو مختلف مقامات پر زیر حراست رکھا گیا ہے‘ یہ تمام افراد ایک ہی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں تاہم جماعت کا نام نہیں بتایا گیا. علاوہ ازیں پولیس نے اتوار کے روز ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر 24 افراد کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کے ایک ذریعے نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو کولمبو اور اس کے قریب دو مختلف مقامات پر زیر حراست رکھا گیا ہے‘ یہ تمام افراد ایک ہی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں تاہم جماعت کا نام نہیں بتایا گیا.