ْحکومت پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ دوطرفہ پر امن تعلقات کیلئے کوشاں ہے،شاہ محمو د قریشی

ہم پاکستان کو صنعتی اور تجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں،ضرورت اس امر کی ہے خطے میں نئے تجارتی بلاک بنائے جائیں

پیر 22 اپریل 2019 13:29

ْحکومت پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ دوطرفہ پر امن تعلقات کیلئے کوشاں ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیرز سے وابستہ دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ،پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور خارجہ پالیسی کے اہم خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پیر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوکیو میںجاپان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیرز (JIIA) سے وابستہ دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور خارجہ پالیسی کے اہم خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ خطے میں امن و استحکام کی بقا کیلئے، پاکستان کی موجودہ حکومت ، تمام ہمسایوں کے ساتھ دوطرفہ پر امن تعلقات کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو صنعتی اور تجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ خطے میں نئے تجارتی بلاک بنائے جائیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو ، جاپانی سکالرز تک پاکستان کا نقطہ ء نظر، موثر انداز میں پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :