سپریم کورٹ اصغر خان عملدر آمد کیس میں وزرات دفاع نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

پیر 22 اپریل 2019 13:41

سپریم کورٹ اصغر خان عملدر آمد کیس میں وزرات دفاع نے اپنی رپورٹ سپریم ..
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سپریم کورٹ اصغر خان عملدر آمد کیس میں وزرات دفاع نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔پیر کو اصغر خان عملدرآمد کیس میں وزرات دفاع نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزرات دفاعِ کی جانب سے کورٹ آف انکوائری بنائی گئی، انکوائری نے 6 گواہوں کا بیان ریکارڈ کیے۔رپورٹ کے مطابق مزید گواہوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق کورٹ آف انکوائری نے تما م شواہد اور سویلین افراد کا جائزہ لیا ہے،معالے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام کاوشیں کی جارہی ہیں۔