سعودی عرب اور یواے ای کی سوڈان کے لیے تین ارب ڈالر کی امدادکااعلان

پیر 22 اپریل 2019 13:47

سعودی عرب اور یواے ای کی سوڈان کے لیے تین ارب ڈالر کی امدادکااعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان کو تین ارب ڈالرز مالیت کی امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی ای) کے مطابق اس امداد میں سے نقد 50 کروڑ ڈالر سوڈان کے مرکزی بنک میں منتقل کیے جائیں گے اور اس کو دونوں ملکوں کی جانب سے ڈھائی ارب ڈالر مالیت کی خوراک ،غذائی اجناس ، ادویہ اور پیٹرولیم مصنوعات مہیا کی جائیں گی۔