حج پالیسی 2019 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی

عدالت نے وکلاءکو کل حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 اپریل 2019 13:06

حج پالیسی 2019 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 اپریل۔2019ء) لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکلاءکو کل حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کے خلاف درخواستوں پر جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں سماعت ہوئی. درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حج پالیسی کے مطابق سبسڈی ختم کر دی گئی ہے‘ پرائیویٹ حج آپریٹر حکومت سے سستا حج کرواسکتے ہیں لیکن سستا حج کروانے والے آپریٹرز کو کوٹہ نہیں دیا جا رہا ہے.

یاد رہے کہ رواں سال 12 فروری کو وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کی تھی جس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے.

(جاری ہے)

حج پالیسی 2019 کے مطابق سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا‘وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا.

واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا.وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا. واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا.