تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد

ملزمان کا صحت جرم سے انکار ‘عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر اپریل 13:13

تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد
 کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 اپریل۔2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ،  پولیس پر حملے کے مقدمے میں تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی ہے. کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 8 کے روبرو جلاﺅ گھیراﺅ، پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی تحریک لبیک کے کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے.

عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی تاہم کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی ہے.

(جاری ہے)

مقدمے میں 6 ملزمان اشتہاری ہیں جن میں سید شبیر الحق، ابرار نقشبندی، شفیع عطاری، محمد نظام الدین سمیت دیگر شامل ہیں.

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی ملزمان کیخلاف 24 نومبر کو تھانہ بریگیڈ میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا. عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی تاہم کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی ہے.

مقدمے میں 6 ملزمان اشتہاری ہیں جن میں سید شبیر الحق، ابرار نقشبندی، شفیع عطاری، محمد نظام الدین سمیت دیگر شامل ہیں. پولیس کے مطابق ملزمان نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی ملزمان کیخلاف 24 نومبر کو تھانہ بریگیڈ میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.