پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کے الیکشن 2019میں فونڈر پینل کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرارپائے

پاکستان جرمن پریس کلب رجسٹرڈ 28 ووٹرز نے نئے منتخب عہدیداران نامزدگی تسلیم کرتے ہوئے نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی نئے عہدیداروں نے ائندہ چار سالوں کے لیے نئے لائحہ عمل طے کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اپریل 2019 13:16

پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کے الیکشن 2019میں فونڈر پینل کے تمام امیدوار ..
فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کے الیکشن 2019میں فونڈر پینل کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرارپائے ۔

اگلے چار سال کے لئے برلن سے پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد چئیرمین ، دنیا نیوز کے نمائندہ. سلیم پرویز بٹ صدر ، شان پاکستان اخبار کے ایڈیٹر نذر حسین سنئیر نائب صدر نائب صدر کے معاون مطیع اللہ ، جبکہ ٹائمز نیوز کے سید رضوان حسنین جنرل سیکریٹری پی ٹی وی کے نمائندہ شبیر احمد کھوکھر سیکریٹری ،

اب تک اخبار کے نمائندہ عطاالرحمن اشرف نائب صدر، اردو پوائنٹ کے نمائندہ مطیع اللہ سیکریٹری برائے نشرواشاعت ،ٹورسٹن کارش پریس سیکریٹری اینڈ میڈیا کوارینیٹرجبکہ معروف فری لانسر فوٹوگرافر نظام الدین فنانس سیکریٹری،ڈپٹی ایڈیٹر و فوٹوگرافر جاوید بھٹی ایڈیشنل سیکریٹری منتخب ھوگئے جبکہ انتخابات سے قبل سابقہ کابینہ تحلیل کردی گئی سابقہ عہدیداران نے گزشتہ چار سالوں مین کئے گئے پروگرامز پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)


انتخابی عمل سے قبل بانی پریس کلب مظفر الحسن شیخ کی مغفرت کے لیے دعا کرائی گئی ۔ پاکستان جرمن پریس کلب رجسٹرڈ 28 ووٹرز نے نئے منتخب عہدیداران نامزدگی تسلیم کرتے ھوئے نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی

نئے عہدیداروں نے ائندہ چار سالوں کے لیے نئے لائحہ عمل طے کرلیا جس میں 2019 میں میڈیا سیمینارز، ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد سمیت پاکستانی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بہتر تعلقات اور نئے ممبرسازی سمیت ماہانہ فیسس اور سماہی اجلاس منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا۔