پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن کو 29 اپریل کے لیے نوٹس جاری

پیر اپریل 14:41

پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن کو 29 ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن کو 29 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیر افضل قادری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا۔پولیس تفتیش مکمل کر چکی ہے لیکن بغیر کسی وجہ کے جیل میں قید رکھا گیا ہے ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ضمانت مسترد کر دی ، استدعا ہے کہ ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے ۔