ماہ نور کی اپنی والدہ کے ہمراہ سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری

مقدس مقامات پر حاضر ہوکر ملک پاکستان سمیت تمام مسلم امہ کیلئے خصوصی دعائیں کرتی ہوں ۔ماہ نور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اپریل 2019 14:16

ماہ نور کی اپنی والدہ کے ہمراہ سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) ماہ نور کی اپنی والدہ کے ہمراہ سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری ،تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ادا کارہ ماہ نور نے گزشتہ روز لعل شہباز قلندر اور حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور دوست حباب و عزیزوں اقارب کیلئے خصوصی دعا کی ،ماہ نور نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بزرگان دین کے مزراوں پر حاضری دے کر دلی سکون ملتا ہے میں ان مقدس مقامات پر حاضر ہوکر اپنے پیارے ملک پاکستان سمیت تمام مسلم امہ کیلئے خصوصی دعائیں کرتی ہوں اللہ پاک ہمارے ملک اور تمام مسلم امہ پر اپنی خاص رحمت و نظر کرم رکھے آمین ۔

متعلقہ عنوان :