اصغر خان کیس سازشیوں کو بے نقاب کرتا ہے،

کیس کے کرداروں کو انصاف کے کٹہر ے میں لایا جائے،نیر بخاری

پیر 22 اپریل 2019 14:41

اصغر خان کیس سازشیوں کو بے نقاب کرتا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس سازشیوں کو بے نقاب کرتا ہے،کیس کے کرداروں کو انصاف کے کٹہر ے میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر سیکرٹیر ی جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کیس سازشیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے عدم ثبوت کی بات کرکے بد نیتی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ اصغر خان کیس کے کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ثبوت اس لیئے نہیں ملتے کیونکہ بینظیر بھٹو سے انصاف کا خوف ہے۔