مسلم لیگ (ن) بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی

پیر 22 اپریل 2019 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اصغر مری کے نہ ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت بغیر کاروائی 2 مئی تک ملتوی کردی۔