الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

پیر 22 اپریل 2019 14:41

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی سے متعلق درخواست سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی۔پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار محمد اسماعیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا ایم کیو ایم پاکستان نے منی لانڈرنگ کی ہے،، سن چیرٹی کے ذریعے پاکستان سے بانی ایم کیو ایم کو رقم بھیجوائی گئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 2012 میں 1 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ لندن بھجوائے،، منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائی گئی رقم ایم کیو ایم نے اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی، الیکشن کمیشن سے حقائق چھپانے پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی،فاروق ستار،مئیر کراچی،کنور نوید جمیل،ارشد وہرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔