ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کی تعمیر کے لئے جلد سروے کیاجائے گا ،قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی

پیر 22 اپریل 2019 14:44

ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کی تعمیر کے لئے جلد سروے کیاجائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کی تعمیر کے لئے جلد سروے کیاجائے گا جہاں جہاں پارک تعمیر کئے جائیں گے ان مقامات کی بھی نشاندہی کی جائے گی، عدالتی فیصلے کے باوجود چک شہزاد میں آئی ٹی پارک کی جگہ پر قبضہ مافیا کا قبضہ برقرار ہے۔ یہ بات پیر کو رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے جلاس میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شیرعلی ارباب، نصرت وحید، محمد اسلم خان، جویریہ آہیر، کنول شوزب، محمد ہاشم، سیکرٹری آئی ٹی علی گوہر خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ چک شہزاد میں آئی ٹی پارک کی بائونڈری وال کے حوالے سے بعض افراد نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جس پر عدالت نے فیصلہ دے دیا ہے تاہم ابھی بھی پارک کی اراضی پر بعض افراد نے قبضہ جما رکھاہے ۔ چک شہزاد آئی ٹی پارک کا 81 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں 5، لاہور میں 8 اور کراچی میں ایک آئی ٹی پارک تعمیر کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں اجلاس کے شرکاء نے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔