اداکارہ عالیہ بٹ کی سٹیج ڈرامہ ’’رانجھا رانجھا کردی ‘‘میں شاندار پرفارمنس

آج جو کچھ بھی اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت ہوں کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارا نہیں لیا،عالیہ بٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اپریل 2019 14:26

اداکارہ عالیہ بٹ کی سٹیج ڈرامہ ’’رانجھا رانجھا کردی ‘‘میں شاندار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) پاکستانی اداکارہ عالیہ بٹ کی محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’رانجھا رانجھا کردی ‘‘میں شاندار پرفارمنس، اداکارہ نے اپنی دھماکے دار ڈانس پرفارمنس سے ڈرامہ شائقین کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے ،اداکارہ عالیہ بٹ نے گزشتہ روز ایک ملاقات میں بتایا کہ آج جو کچھ بھی اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت ہوں کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارا نہیں لیا محنت اور لگن سے کام کر کے موجودہ مقام حاصل کہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فنکار سفارش سے کام تو لے سکتا ہے مگر نام نہیں کما سکتا اسی فنکار کا نام بنتا ہے جو اپنی فنی صلاحیتوں سے سامنے آتا ہے ۔