پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سے 3 سے 5 روپے اضافہ ہو سکتا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 14:36

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2019ء) : امریکی اور برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر 90 سینیٹ اضافے کے ساتھ 73 ڈالر 90 سینیٹ ہو گئی ہے۔اور امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں بھی ایک ڈالر 70 سینیٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سے 3 سے 5 روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو چکا ہے۔اوگرا نے وزارت پٹرولیم ڈویژن کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6روپے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل کی قیمت میں 3، 3روپے اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 98روپے 89پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 6 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت117 روپے 43 پیسے فی لیٹر، لائٹڈیزل کی نئی قیمت 3 روپے اضافہ کے بعد 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 89 روپے 31پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے اوگرا کی جانب سے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی۔ سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویزدی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 50 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔