لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر اپریل 15:05

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) صو بائی دارحکومت لاہور سمیت بالائی پنجاب کے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان کے کوئٹہ،ژوب، قلات، نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں (آج) منگل سے جمعرات کے دوران کہیں کہیں جبکہ بدھ سے جمعرات کے دوران بالائی وسطی پنجاب کے ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال اور بہاولپور ڈو یژن میں کہیں کہیں جبکہ سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائیںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے دوران خیبرپختونخواہ میں اکثر مقامات پر جبکہ منگل سے جمعہ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ہ اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ماہرین موسمیات نے کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہا۔آج منگل سے لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہیگا۔تاہم شام ورات خیبرپختونخوا ہ میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوںآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام04، دروش02، دیر01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکھر، لاڑکانہ، دادو43، جیکب آباد، روہڑی، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو، پڈعیدن اور مٹھی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت صوبائی دارالحکومت لاہور میں 37 فیصل آباد 36 ، سرگودھا 37 ملتان 38 ڈی آئی خان 37 کراچی 33 کوئٹہ 30 پشاور 36 اسلام آباد 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔