خیبر پختونخوا حلقہ پی کے 100تا 115 انتخابات

سیاسی جماعتیں خواتین و اقلیت کی مخصوص نشستوں کے لئے ترجیحی فہرستیں صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائیں

پیر 22 اپریل 2019 15:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں حلقہ پی کے 100تا 115 میں ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند سیاسی جماعتوں کی توجہ الیکشن ایکٹ 2017کی شق 104کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک خواتین کی 04اوراقلیت کی 01مخصوص نشستوں کے لئے صرف سابق قبائلی اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز خواتین اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی متعلقہ جماعت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا جو کہ مخصوص نشستوں کے لئے ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں کے پاس جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پر زیادہ امیدواروں کے نام شامل کریں تاکہ دوران جانچ پڑتال بوجہ نااہلی یا نشست خالی ہونے کی صورت میں متبادل نام دستیاب ہوں۔