الحمد اللہ آج کراچی امن کا گہورا بن چکا ہے۔ پاک فوج

2014ء میں کراچی دنیا بھر میں کرائم کی شرح میں چھٹے نمبر پر تھا۔آج کراچی دنیا میں کرائم کی شرح میں 70 ویں نمبر پر ہے۔انشاءاللہ حالات مزید مستحکم ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 15:07

الحمد اللہ آج کراچی امن کا گہورا بن چکا ہے۔ پاک فوج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2019ء) : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 2014ء میں کراچی دنیا بھر میں کرائم کی شرح میں چھٹے نمبر پر تھا۔آج کراچی دنیا میں کرائم کی شرح میں 70 ویں نمبر پر ہے۔انشاءاللہ حالات مزید مستحکم ہوں گے،اس کامیابی کا سہرا سول انتظامیہ ، سیکورٹی فورسز اور خاص طور پر پولیس اور سندھ رینجرز کو جاتا ہے۔

اس کامیابی کا سہرا کراچی کے شہریوں کیو بھی جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ آج کراچی امن کا گہورا بن چکا ہے۔
واضح رہے ایک وقت تھا جب کراچی میں رات میں دن ہوتا تھا اور اسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا۔لیکن کراچی بھی وہاں کی گندی سیاست کا شکار ہو گیا اور پھر آہستہ آہستہ یہاں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ عام ہو گئی۔

(جاری ہے)

اور سٹریٹ کرائم تو بہت زیادہ بڑھ گیا اور ایک وقت ایسا آیا جب کراچی کے کچھ لوگ وہاں سے نکل مکانی کرنے کا سوچنے لگ گئے۔تاہم سلام ہو پاک فوج کو جس کی وجہ سے کراچی شہر کی رونقینں آج پھر بحال ہیں۔کراچی میں امن بحال کرنے کے لیے پاک آرمی اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کئی جانیں بھی قربان ہو چکی ہیں تاہم اب کراچی کی رونقیں پھر سے واپس آ چکی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل کراچی کی سڑکوں پر میجر جنرل آصف غفور کو کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ میجر جنرل آصف غفورکی یہ ویڈیو اس بات کا واضح ثبوت ہےکہ کراچئ میں امن بحال ہو چکا ہے،ویڈیو میں انہیں کراچی کی سڑکوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا،نوجوانوں نے بھی میجر جنرل آصف غفور کے سساتھ کرکٹ کھیلی اور خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔اب لیاری میں امن قائم ہو گیا ہے۔