Live Updates

کوشش ہوگی کہ میں بھی عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتوں:سرفراز احمد

ورلڈ کپ کے تمام میچز جیتنے کی کوشش کریں گے:قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 اپریل 2019 15:20

کوشش ہوگی کہ میں بھی عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتوں:سرفراز احمد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میری پوری کوشش ہے کہ میں بھی عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتوں،پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔قذافی سٹیڈیم میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میگا ایونٹ کے دوران اپنی صلاحیت سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ امام الحق اور فخر زمان ٹیم کی اوپننگ کے لیے موجود ہوں گے، عابد علی کی صورت میں ہمارے پاس اوپننگ کا تیسرا آپشن موجود ہے، امید ہے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں گے،قومی کپتان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ان کھلاڑیوں سے زیادہ زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں کوئی ایک کھلاڑی نے بلکہ ٹیم کا ہرکھلاڑی میرے لیے ٹرم کارڈ ثابت ہوگا۔سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں وزیراعظم ہاﺅس بلا کر ہماری حوصلہ افزائی کی جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انھوں نے ٹیم کو بھر پور سپورٹ کیا اور کہا کہ رزلٹ جو بھی ہو ہم آپ کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حسنین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران بھی کیا ہے، اکیڈمی میں ان کی باﺅلنگ میں موجود خامیوں اور فٹنس پر کافی کام کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈکپ کے دوران وہ اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

ایک سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے، میری بھی کوشش ہوگی کہ میں بھی عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات