قبائلی اضلاع گیمز کے سلسلے میں جوجیٹسوچمپئن شپ ضلع خیبر نے جیت لی

پیر 22 اپریل 2019 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوامیں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے مابین منعقدہ گیمزکے سلسلے میں منعقدہ جوجیٹسوچمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،ایونٹ میںضلع خیبر کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکی5گولڈ میڈلز جیت کر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی خیبر پختونخواجوجیٹسوایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ سمیت اعلیٰ گل ،آمین جان آفریدی نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔

جمرود میں کھیلے جانیوالے جوجیٹسوکے مقابلوں میں مختلف قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوںنے حصہ لیا۔مقابلوں میں خیبرایجنسی کے کھلاڑیوں نے فضل،دین محمد ،زبیر،فضل آمین اور سلیمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کیا،سائوتھ وزیرستان نے 5سلور میڈلز لیکر دوسری اور کرم ایجنسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :