’’حرف کار‘‘ سافٹ وئیر اردو کی ترویج و ترقی کے حوالے سے ایک بڑا کارنامہ ہے،افتخار عارف
نیشنل بک فائونڈیشن کے سالانہ کتاب میلے میں اردو املاء کی غلطیاںخود کار طریقے سے درست کرنے والے سافٹ وئیرکی تقریب اجرا
پیر 22 اپریل 2019 16:12
(جاری ہے)
اس سافٹ ویئر سے جہاں اردو میں پروف ریڈنگ کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی وہیں اردو کا ایک ہی املاء رائج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔یہ سافٹ ویئر ممتاز شاعر اور ناول نگار اختر رضا سلیمی اور معروف سافٹ ویئر پروگرامر سعید رضا خان اور ان کی ٹیم نے دوسال کے عرصے میں تیار کیا ہے۔
سافٹ ویئر کی تقریب رونمائی سے بحیثیت صدر خطاب کرتے ہوئے ممتاز شاعر اورمقتدرہ قومی زبان کے سربراہ جناب افتخار عارف نے کہا کہ حرف کار سافٹ وئیر اردو کی ترویج و ترقی کے حوالے سے ایک بڑا کارنامہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اختر رضا سلیمی ، سعید رضا خان اور ان کی ٹیم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اردو کا مستقبل ہر حوالے سے روشن ہے۔مہمان خصوصی معروف صحافی محمود شام نے کہا کہ یہ کام وقت کی ضرورت ہے جس پر میں اختر رضا سلیمی اور ان کے ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اُردو املا کی درستی اور پروف ریڈنگ کے مسائل کے حوالے سے یہ بہت بڑا کام ہے۔ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کام کی سرپرستی کریں اور ان لوگوں نے جو کام کیا ہے اسے سرکاری طور پر رائج کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ اردو کا ایک ہی املا رائج ہو سکے۔ممتاز شاعر اور ناول نگار ڈاکٹر وحید احمد نے کہا کہ حرف کار اردو کی ترویج کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ ممتاز فکشن نگار محمد حمید شاہد نے کہا کہ یہ بہت بڑا کام ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئی ادارہ اسے سپانسر کرے تا کہ تا کہ ایک ہی اردو املا رائج کرنے میں آسانی ہو اور اس پر مزید کام کیا جا سکے۔پروفیسر ضیاء المصطفیٰ ترک نے کہا کہ اختر رضا سلیمی اور ان کی ٹیم نے جو مشکل کام کیا وہ اداروں کے کرنے کاتھا۔شاعری اور ناول نگاری کے بعد یہ تکنیکی کام بہت بڑی کاوش ہے۔نظامت کے فرائض جناب عمران ازفر نے اداکیے۔ سافٹ وئیر کا تعارف کراتے ہوئے اختر رضا سلیمی نے کہااس سافٹ ویئر کی تیاری میں اردو کی تمام اہم جدید و قدیم لغات کے ساتھ ساتھ اردو کے قدیم و جدید سرمائے سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔املا کی درستی میں جہاں مقتدرہ قومی زبان کے زیر اہتمام1985میں املا اوررموزو اوقاف کے موضوع پر ہونے والے سمینار کی سفارشات سے استفادہ کیا گیا ہے تو وہیں 1973-74 میں بھارت میں املا کے حوالے سے بننے والی کمیٹی کی سفارشات کو بھی مد نظر رکھا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی قومی زبان اردو کا ایک ہی املا رائج ہو۔‘‘سافٹ ویئر پروگرامر سعید رضا خان نے کہا کہ یہ سافٹ ویئر ڈاٹ نیٹ میں تیار کیا گیا ہے اور اس میں کوئی بھی تھرڈ پارٹی ٹول استعمال نہیں کیا گیا اور یہ صرف ایک ہی پورٹ ایبل فائل پر مشتمل ہے جسے انسٹال کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی۔انھوں نے کہا کہ اس سافٹ ویئر کا سائز بہت معمولی ہے اور اسے کسی بھی کمپیوٹر میں آسانی سے چلایا جا سکے گا اور اس میں ایڈٹ شدہ مواد یونی کوڈ بیسڈ کسی بھی سافٹ ویئرمیں کاپی پیسٹ کیاجاسکے گا۔ تقریب میں جڑواں شہروں کے شاعروں ،ادبیوںکے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.