Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،

میڈیا اور پریس کلبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ملاقات میں گفتگو

پیر 22 اپریل 2019 16:12

تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، میڈیا اور پریس کلبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ملاقات میں کی ۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،میڈیا اور تمام پریس کلبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات