پشاورمیں پولیو ویکسین سے40 سے زائد بچوں کی حالت بگڑ گئی

مشتعل افراد نے ماشو خیل میں ہسپتال کو آگ لگا دی، لوگوں نے مین گیٹ توڑ دیا، عملہ ہسپتال میں بند ہوکر رہ گیا، بچوں کو قے اور سرچکرانے کی شکایت ہے،حالت تشویشناک نہیں، ڈاکٹرز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اپریل 2019 15:55

پشاورمیں پولیو ویکسین سے40 سے زائد بچوں کی حالت بگڑ گئی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2019ء) پشاور میں پولیو ویکسین سے40بچوں کی حالت بگڑ گئی، جس پر مشتعل افراد نے ماشو خیل میں ہسپتال کو آگ لگا دی،ڈاکٹرز کا کہنا کہ بچوں کو قے اور سرچکرانے کی شکایت ہے،حالت تشویشناک نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے ماشو خیل میں پولیو ویکسین سے40بچوں کی حالت بگڑ گئی، جس پر لواحقین سے آپے سے باہر ہوگئے، مشتعل افراد نے ماشو خیل میں ہسپتال کو آگ لگا دی۔

لوگوں نے ہسپتال کا مین گیٹ توڑ دیا اور عمارت کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ماشو خیل میں پولیو ٹیموں کی جانب سے بچوں کو پولیوویکسین پلائی گئی تھی۔ لیکن پولیو ویکسین پینے سے 40سے زائد بچوں کی حالت بگڑ گئی۔ بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر بچوں کے لواحقین مشتعل ہوگئے۔ مشتعل افراد نے ماشو خیل ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور ہسپتال کی عمارت کو آگ لگا دی۔ جس پر ہسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز کمروں میں قید ہو کر رہ گئے۔ دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجما کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین پلانے سے بچوں کو قے اور سرچکرانے کی شکایات موصول ہوئیں۔ تاہم ابھی تک کسی بچے کی حالت تشویشناک کی شکایت نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :