Live Updates

وزیر اعطم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر حفیظ شیخ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو الینگووان کی ملاقات،

پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں سے متعلق امور پر گفتگو

پیر 22 اپریل 2019 16:20

وزیر اعطم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر حفیظ شیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وزیر اعطم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر حفیظ شیخ سے پیر کو یہاں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو الینگووان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ نے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل پاکستان کے لئے عالمی بینک کی فنانسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو یقین دلایا کہ منظوریوں کے عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ پاکستان کے لئے مالیاتی معاونت کی بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملاقات میں اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان سے عالمی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹینیا جورجیوا اس ماہ کے آخر میں دورہ چین کے دوران ملاقات کریں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات