وزیر صحت پنجاب کی زیرصدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس

مئی میں 3اضلاع میں غربت کی لکیر سے گر جانے والے خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جائیں گے‘وزیرصحت یاسمین راشد

پیر 22 اپریل 2019 16:20

وزیر صحت پنجاب کی زیرصدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ مئی میں 3اضلاع میں غربت کی لکیر سے گر جانے والے خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر اور انشورنس کمپنی کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیر صحت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور ننکانہ میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالہ سے بریفنگ لی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے مزیدکہاکہ مئی میں تینوں اضلاع میں 5لاکھ خاندانوں کے 20لاکھ افراد صحت انصاف کارڈ سے استفادہ کر سکیں گے۔ صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندان سات لاکھ بیس ہزار روپے تک کا سرکاری و نجی ہسپتالوں سے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔