الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کی جائزہ رپورٹ پیش کردی

حلقہ بندیاں،ووٹرزلسٹیں،سیاسی جماعتوں کی فہرست اورانتخابی نشانات،صدارتی ، سینیٹ ،بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 اپریل 2019 16:13

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کی جائزہ رپورٹ پیش کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 اپریل۔2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018کی جائزہ رپورٹ پیش کردی‘تفصیلات کے مطابق، پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018 کی جائزہ رپورٹ پیش کردی گئی ہے. رپورٹ میں حلقہ بندیاں،ووٹرزلسٹیں،سیاسی جماعتوں کی فہرست اورانتخابی نشانات کے ساتھ ساتھ ،صدارتی ، سینیٹ ،بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کوبھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا جبکہ رپورٹ میں سفارشات بھی کی گئیں.

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے دیگرحکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں کہا کہ سینیٹ اورعام انتخابات میں تاخیرکی باتیں ہوئی تاہم الیکشن کمیشن نے سینیٹ اورعام انتخابات ہی نہیں بلکہ صدارتی اور ضمنی انتخابات بھی بروقت کروائے ،عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنزسے ایجنٹس کونکالنے کی ایک بھی پٹیشن دائرنہیں ہوئی. الیکشن کمیشن نے آرٹی ایس کواستعمال نہ کرنے کی سفارش کردی ، کہا آرٹی ایس سمیت دیگرٹیکنالوجی کے مکمل محفوظ ہونے تک استعمال نہ کیا جائے.

جماعتوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے سیکرٹری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کسی جماعت کودہشتگردی نہیں قراردے سکتا اس کیلئے دیگرادارے موجود ہیں ،کالعدم تنظیم سے رابطوں پرایک جماعت کوابھی تک رجسٹرڈ نہیں کیا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے وزارت داخلہ سے رپورٹ مانگی ہے. الیکشن کمیشن کی رپورٹ قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں پیش کردی گئی. الیکشن کمیشن نے آرٹی ایس کواستعمال نہ کرنے کی سفارش کردی ، کہا آرٹی ایس سمیت دیگرٹیکنالوجی کے مکمل محفوظ ہونے تک استعمال نہ کیا جائے.

جماعتوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے سیکرٹری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کسی جماعت کودہشتگردی نہیں قراردے سکتا اس کیلئے دیگرادارے موجود ہیں ،کالعدم تنظیم سے رابطوں پرایک جماعت کوابھی تک رجسٹرڈ نہیں کیا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے وزارت داخلہ سے رپورٹ مانگی ہے. الیکشن کمیشن کی رپورٹ قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں پیش کردی گئی.