کراچی: انٹر کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری، ریاضی ٹو کا پرچہ بھی آوٹ

پیر 22 اپریل 2019 16:55

کراچی: انٹر کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری، ریاضی ٹو کا پرچہ بھی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) کراچی میں اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والا ریاضی کا پرچہ بھی آوٹ ہوگیا، پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔کراچی میں اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات جاری ہیں تاہم امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ نہ تھم سکا،پیر کو ہونے والا انٹر کا ریاضی ٹو کا پرچہ امتحانی مراکز پہنچنے سے پہلے نقل مافیا تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پرچہ شروع ہونے سے چالیس منٹ پہلے سوشل میڈیاپر موجود تھا جبکہ اس کے ساتھ حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر موجود تھے۔واضح رہے کہ حالیہ جاری امتحانات میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے بیشتر امتحانی پرچے اب تک آوٹ ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد امتحانی سینٹرز پر نقل کا رجحان بھی عام ہونے کی شکایات ہیں۔اس سے قبل سندھ میں ہونے والے میٹرک کے پرچے بھی مسلسل آوٹ ہوتے رہے اور امتحانات کے دوران نقل مافیا بھی سرگرم رہی۔پرچے لیک ہونے اور ان کے دوران نقل روکنے میں کراچی کے انٹر بورڈ کے ساتھ کراچی و سندھ کے دیگر شہروں کے میٹرک بورڈ ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :