جعلی اکاونٹس کیس، نوڈیرو ہاوس کے گرفتار ملازم کا ریمانڈ

ندیم بھٹو پرجعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کی رقم وصول کرنے کا الزام ہے

پیر 22 اپریل 2019 16:55

جعلی اکاونٹس کیس، نوڈیرو ہاوس کے گرفتار ملازم کا ریمانڈ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سکھر کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار ملزم ندیم بھٹو کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔اس سے قبل نوڈیرو لاڑکانہ کے ملازم ندیم بھٹو کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، ملزم پرجعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کی رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جعلی اکاونٹس کیس کے ایک اور ملزم ابوبکر زرداری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

ابوبکرزرداری کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو پیشی کے دوران گرفتاری سے روکا جائے۔واضح رہے کہ نیب سکھر کی ٹیم نے لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے پبلک پارک محلے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر نو ڈیرو ہائوس کے ملازم ندیم بھٹو کو گرفتار کیا تھا اور مزید تفتیش کے لیے سکھر منتقل کیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ندیم بھٹو نے جعلی بینک اکائونٹ سے بڑی رقم نکلوائی ہے اور نو ڈیرو ہائوس کے ملازمین کو تنخواہ بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :