ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی تشویشناک حالت پرشدید تشویش کااظہار

پیر 22 اپریل 2019 16:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) اقوام متحدہ کی نمائندہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی تیہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث حالات تشویشناک ہونے پر شدید تشویش کا اظہار،یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کرکے بیرون ملک علاج کیلئے روانہ کیا جائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ۔

بھارتی حکومت اور ان کی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس سے جنوبی ایشیاء کا امن تباہ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی الیکشن میں مودی سرکار نے حریت رہنمائوں سمیت پروفیسرز اور دیگر اعلیٰ شخصیتوں کو بھی نظر بند کررکھا ہے جو کہ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے ،یاسین ملک کو نام نہاد کالے قانون کے تحت تیہاڑجیل میں رکھا گیا جس پر گزشتہ15روز سے وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں جس کے باعث اُن کی حالات تشویشناک ہوگئی جبکہ یاسین ملک کی بیٹی اور ان کی بیگم مشعال ملک کی پریس کانفرنس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر فوری طور پر دبائو ڈال کر یاسین ملک کو رہا کرنے کے علاوہ حریت رہنمائوں کو بھی آزاد کیا جائے،یاسین ملک کی بیگم کے مطابق یاسین ملک کی زندگی کو شدید خاطرات کا سامنا ہے ،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو مارنے کی سازش میں کامیاب نہ ہوسکے۔