Live Updates

جہانگرترین پنجاب کی سیاست میں ایک بار پھر متحرک

لاہور میں کابینہ میں شامل وزراء کی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں ، وزراء نے جہانگیر ترین کو اپنے محکموں کی کارگردگی سے متعلق آگاہ کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 16:41

جہانگرترین پنجاب کی سیاست میں ایک بار پھر متحرک
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگرترین پنجاب کی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں کابینہ میں شامل وزراء نے جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وزراء نے جہانگیر ترین کو اپنے محکموں کی کارگردگی سے متعلق آگاہ کیا،وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان اور صوبائی وزیر انصر مجید نیازی نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ا س بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح سے محکموں کے اندر بہتری لائی جا سکتی ہے۔خیال رہے جہانگیر ترین کی ان سرگرمیوں پر اپوزیشن کے علاوہ تحریک انصاف کے اندر سے بھی تنقید کی جاتی ہے،تاہم جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین ہونے والی لڑائی کی خبروں پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی کا کہنا تھا کہ ہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ میری پارٹی کے بارے میں بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں کہ آپ کی پارٹی کے دو بڑے رہنما بیٹھ کر لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ایک دوسرے کے خلاف کھُل کر بات نہیں کر رہے لیکن اندر سے جو پیغام جا رہا ہے وہ یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں گروپنگ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو ہر معاملے میں متحرک کرنے اور ان کو ہر بات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خانسرکاری سطح پر تو ایسا نہیں کر سکتے اسی لیے پرائیویٹ طور پر ان کی ہر بات مانی جائے گی۔

جب کہ اس حوالے سے صحافی و تجزیہ کار ضمیر حیدر نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی ایک خبر بریک کی تھی جس میں میں نے بتایا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں جہانگیر ترین کا باقاعدہ طور پر ایک کمرہ موجود ہے جہاں وہ جاتے ہیں اور جا کر بیٹھ کر معاملات دیکھتے ہیں۔ اُس کمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے نہیں آسکی۔ ضمیر حیدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری اجلاسوں کی صدارت خود کرتے ہیں، جب وہ میٹنگز ختم ہو جاتی ہیں تو اہم اجلاسوں میں وہ خود اسی وقت جہانگیر ترین کو بلا بھی لیتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات