Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات ‘ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال

پیر 22 اپریل 2019 17:00

وزیراعظم عمران خان کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات ‘ دوطرفہ تعلقات، ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے پیر کو یہاں ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ سعد آباد پیلس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں وزیراعظم عمران خان اور صدر حسن روحانی نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی نے صحت کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اعلامیہ پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات