سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلا، ایوان کا موجودہ اجلاس 3 مئی تک جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 22 اپریل 2019 17:17

سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلا، ایوان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو جاری رکھنے کے لیے طریق کاراور ایجنڈا کے متعلق قواعد و ضوابط طے کرنے کے لیے کمیٹی ممبران سے رائے لی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 3مئی تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت قانون سازی اوردیگر ملکی اہم امور پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ ، وفاقی وزیر پارلیمانی اموراعظم خان سواتی، علی محمد خان وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور، اقبال محمد علی ممبر، غوث بخش مہرممبر، خالد حسین مگسی ممبر، روبینہ عرفان ممبر، محمد اسلم بھوتانی ممبراور میاں ریاض حسین پیر زادہ شامل تھے۔