اسپن بائولر شاداب خان اپنے علاج کیلئی( کل ) انگلینڈ روانہ ہوں گے

پیر 22 اپریل 2019 17:25

اسپن بائولر شاداب خان اپنے علاج کیلئی( کل ) انگلینڈ روانہ ہوں گے
لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) بیماری کی وجہ سے دور ہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے اسپن بائولر شاداب خان اپنے علاج کیلئے آکل منگل کے روز انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے شاداب خان کی ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی سے ملاقات کیلئے جمعرات اور جمعہ کے روز کا وقت لے لیا ہے ،شاداب خان جنھیں دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن ان کے خون میں وائرس کی نشاندہی کے باعث انہیں دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا اور چار ہفتے کی ریسٹ دی گئی جبکہ شاداب کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیاہے ۔شاداب خان انگلینڈ کے ڈاکٹرز سے اپنا علاج کروائیں گے تاکہ وہ ورلڈ کپ تک فٹ ہوسکیں۔