جھوٹی اورغلط ایف آئی آرز درج کرانیوالوں کیخلاف سندھ بھر میں کریک ڈاؤن

پیر 22 اپریل 2019 17:25

جھوٹی اورغلط ایف آئی آرز درج کرانیوالوں کیخلاف سندھ بھر میں کریک ڈاؤن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بارصوبائی سطح پرجھوٹی/غلط ایف آئی آرز کا اندراج کرانیوالوں کیخلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا گیا۔رپورٹ کیمطابق سکھر رینج اورڈسٹرکٹ گھوٹکی پہلی پوزیشن پر رہے جبکہ ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباداورایسٹ کراچی نے باالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آئی جی سندھ نے خصوصی مہم کے تحت پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے ڈی آئی جی سکھراقبال دارا اور ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجارکے لیئے ایک ایک لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔اے آئی جی آپریشنز سندھ نے رپورٹ میں بتایا کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر جھوٹی/غلط ایف آئی آرز کی بابت متعلقہ عدالتوں کو ارسال کردہ استغاثہ کی تعداد725 رہی بعداذاں متعلقہ عدالتوں کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے 20ایف آئی آرز کا اندراج کرکے 25ملزمان کوگرفتار کیاجن میں سے 20 ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کیمطابق متعلقہ عدالتوں کو سکھر کیجانب سی276،شہید بینظیرآباد نے 253جبکہ ایسٹ کراچی نے 119 استغاثہ ارسال کیئے گئے جبکہ مذکورہ مجموعی استغاثہ میں سی77 سندھ کے دیگر اضلاع کیجانب سے متعلقہ عدالتوں کو ارسال کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :