پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ 2019ء میں 136سٹالز لگائے جائیں گے

پیر 22 اپریل 2019 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلہ کیلئے پبلیشرز بک سیلرزلائزون کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر فخر الحق نوری کی زیر صدارت سٹالز کی الاٹمنٹ کیلئے خصوصی اجلاس ہواجس میں مختلف ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 130سٹالز کی الاٹمنٹ کے لئے ڈرا نکالے گئے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ 2019ء پنجاب یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ نیو کیمپس میں 25 تا27 اپریلء تین روزتک جاری رہے گا۔