پاکستان اقتصادی ترقی اور معاشی خود انحصاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

پیر 22 اپریل 2019 17:27

پاکستان اقتصادی ترقی اور معاشی خود انحصاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی ترقی اور معاشی خود انحصاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کے تارکین وطن جہاں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، وہاں وہ پاکستان کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔

ہمارا مقصد اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھا کر ملک میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔ تارکین وطن کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دنیا بھر میں تمام پاکستانی سفارتخانوں کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں، اقتصادی اور معاشی لحاظ سے مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے۔