Live Updates

چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں وفد 23 اپریل کو پاکستان پہنچے گا

پیر 22 اپریل 2019 18:24

چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں وفد تین روزہ دورے پر 23 اپریل 2019 کو پاکستان پہنچ رہاہے۔ دورے کا مقصد باہمی روابط کے علاوہ سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں مواقعوں کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وفد کا یہ دورہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کے اعادہ کے طور پر ہو رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے سماجی ، سیاسی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وفد اپنے اس دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم پاکستان عمران خان ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقاتیں کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات