صوبائی وزیر شہلا رضا کا عصمت کے اہل خانہ سے رابطہ ،بھرپور تعاون کا یقین دلایا

پیر 22 اپریل 2019 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے ابراہیم حیدری کے اسپتال میں عصمت نامی لڑکی کے مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پرایس ایس پی کورنگی سے رابطہ کرکے تفصیلات طلب کرلیں اور والدین سے بھی رابطہ کرکے واقعہ پر ان سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور مدد و تعاون کا یقین دلایا،انہوںنے پوسٹ مارٹم و چھان بین کے بعد ملوٹ ملزمان کو قرار واقعی سزا اورکیفر کردار تک پہنچانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ واقعہ میں ملوث ڈاکٹرز اور اسٹاف کی ایف آئی آر کے بعد گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :