نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرادی

پیر 22 اپریل 2019 19:02

نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرادی ہے۔عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ (آج )منگل کو سماعت کرے گا۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے وکلا کے ذریعے حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرائی ہے جس کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف بیماری کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے اس لیے حاضری سے استثنا دیا جائے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو مکمل آرام کی بھی ہدایت کی ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو ذہنی تناؤ سے باہر آنے کے لئے آرام کی ضرورت ہے۔ ان کا باقاعدگی سے طبعی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔