ذرا ہٹ کے ،کانگوکے پارک میں گارڈکی گوریلوں کے ساتھ سیلفی

فیس بک پر تصویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا ، سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل

پیر 22 اپریل 2019 20:18

ذرا ہٹ کے ،کانگوکے پارک میں گارڈکی گوریلوں کے ساتھ سیلفی
برازوویلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) دفتر میں ایک اور دن، یہ وہ عبارت ہے جو جمہوریہ کانگوکے ایک پارک میں ایک گارڈ نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دو گوریلوں کے ساتھ لی گئی سیلفی کے بعد تحریر کی۔ ان گوریلوں کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کی ویب سائٹ ے مطابق فیس بک پر اس تصویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور سوشل میڈیا پر یہ بھرپور طریقے سے وائرل ہوئی۔ویرونگا نیشنل پارک میں 600 مقامی مرد اور خواتین گارڈ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں جن کی بھرپور تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ لوگ روزانہ اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر پارک کے اندر غیر معمولی نوعیت کی جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :