Live Updates

ایرانی سپریم لیڈر نے پاکستان کیخلاف بیان دینے والے پاسداران انقلاب کے سربراہ کو برطرف کردیا

آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا، بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نئے سربراہ مقرر

muhammad ali محمد علی پیر 22 اپریل 2019 19:33

ایرانی سپریم لیڈر نے پاکستان کیخلاف بیان دینے والے پاسداران انقلاب ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء) ایرانی سپریم لیڈر نے پاکستان کیخلاف بیان دینے والے پاسداران انقلاب کے سربراہ کو برطرف کردیا، آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا، بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نئے سربراہ مقرر۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کے دوران بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے پاکستان کیخلاف بیان دینے والے پاسداران انقلاب کو برطرف کردیا ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاکستان کیخلاف بیان بازی کرنے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی کو سپاہِ پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری ٹی وی کی اطلاع کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ انھوں نے یہ اقدام امریکا کے پاسدارانِ انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے چند روز بعد کیا ہے۔ تاہم ایران کے سرکاری ٹی وی نے بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی کے اس طرح اچانک تقرر کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے اور صرف یہ کہا ہے کہ سپریم لیڈر نے حسین سلامی کو پاسداران انقلاب کا نیا کماندارِ اعلیٰ مقرر کیا ہے اور وہ محمد علی جعفری کی جگہ لیں گے۔

واضح رہے کہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے فروری میں پاسدران ایران پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان کے اندر کاروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جبکہ حملے کا الزام پاکستان پر بھی عائد کیا تھا۔ تاہم اب میجر جنرل محمد علی جعفری کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات