سٹیٹ لائف انشورنس سے بیروزگار ہونے والے ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے،راجہ پرویز اشرف

پیر 22 اپریل 2019 20:24

سٹیٹ لائف انشورنس سے بیروزگار ہونے والے ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے،راجہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سٹیٹ لائف انشورنس سے بیروزگار ہونے والے ملازمین کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ملک کا اہم ادارہ ہے، اس ادارے کے دو لاکھ ملازمین کو بیروزگار کردیا گیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ سے یہ ملازمین پریس کلب اور بلیو ایریا میں احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے کیونکہ اس سے دو لاکھ خاندانوں کا مستقبل وابستہ ہے۔