ایرانی تیل کی فروخت پر مکمل امریکی پابندی کا نفاذ

پیر 22 اپریل 2019 21:01

ایرانی تیل کی فروخت پر مکمل امریکی پابندی کا نفاذ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو دی گئی امریکی چھوٹ ختم کی جا رہی ہے۔ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، چین اور بھارت ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کو کہا جا رہا ہے کہ وہ ایرانی تیل کی خریداری روک دیں، دوسری صورت میں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا ہو گا۔ ان ممالک کو دی گئی چھوٹ دو مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا ان میں سے کسی ملک کو اس سلسلے میں اضافی وقت دیا جائے گا یا نہیں، تاہم امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اس بابت جلد ہی اعلان کرنے والے ہیں۔