ہونڈا کا امریکا میں اپنی اکارڈ اور سوک گاڑیوں کی پیداوار میں کمی کا اعلان

پیر 22 اپریل 2019 21:39

ہونڈا کا امریکا میں اپنی اکارڈ اور سوک گاڑیوں کی پیداوار میں کمی کا ..
او ہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) جاپانی موٹر ساز کمپنی ہونڈا نے امریکہ میں اپنی اکارڈ اور سوک گاڑیوں کی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے جہاں خریدار ہونڈا کی دیگر گاڑیوں ایس یو وی اور ٹرکوں کی خریداری کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی آٹوساز کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کی کمپنی امریکی ریاست اوہائیو کے ماروسیلی پلانٹ میں عارضی طور پر اکارڈ اور سوک گاڑیوں کی تیاری کم کر رہی ہے اور نئی ٹیکنالوجی کے تحت ان پلانٹس میں مستقبل کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے یونٹ لگائے جائیں گے اس اقدام سے سالانہ تقریبا 55000گاڑیوں کی پروڈکشن کم ہو جائے گی ہونڈا کے ترجمان کے مطابق اوہائیو میں اکارڈ اور سوک گاڑیوں کے انجن اورٹرانسمیشن پلانٹ کی پیداوار میں بھی کمی آئے گی ان یونٹوں میں کام کرنے والے کسی کارکن کو برطرف نہیں کیا جائے گا تاہم انہیں رضاکارانہ حصص کی خریداری کی پیشکش کی جائے گی