ًآئی سی سی ون ڈے ویمن چمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم 29اپریل کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

پیر 22 اپریل 2019 21:39

ًآئی سی سی ون ڈے ویمن چمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم 29اپریل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) سائوتھ افریقہ کے خلاف ہونے والی آئی سی سی ون ڈے ویمن چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف کی کپتانی میں 29اپریل کو سائوتھ افریقہ روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

ون ڈے ٹیم میں کپتان بسمعہ معروف اوردیگر کھلاڑیوں میں ایمان انور ، فاطمہ ثنا ، جویریہ ودود خان ، جویریہ رئوف ، کائنات امتیاز ، ناہیدہ خان ، نشرہ سندھو، ند ا ڈار ، رمین شمیم ، ثنا میر ، سدرہ امین ، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور عمائمہ سہیل شامل ہیں جبکہ سائوتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان بھی بسمعہ معروف ہوں گی

متعلقہ عنوان :