آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایات

سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بارصوبائی سطح پرجھوٹی/غلط ایف آئی آرز کا اندراج کرانیوالوں اورکے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن

پیر 22 اپریل 2019 21:47

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بارصوبائی سطح پرجھوٹی/غلط ایف آئی آرز کا اندراج کرانیوالوں اورکے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سکھر رینج اورڈسٹرکٹ گھوٹکی پہلی پوزیشن پر رہے جبکہ ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباداورایسٹ کراچی نے باالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آئی جی سندھ نے خصوصی مہم کے تحت پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے ڈی آئی جی سکھراقبال دارا اور ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجارکے لیئے ایک ایک لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔اے آئی جی آپریشنز سندھ نے رپورٹ میں بتایا کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر جھوٹی/غلط ایف آئی آرز کی بابت متعلقہ عدالتوں کو ارسال کردہ استغاثہ کی تعداد725 رہی بعداذاں متعلقہ عدالتوں کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے 20ایف آئی آرز کا اندراج کرکی25ملزمان کوگرفتار کیاجن میں سے 20 ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق متعلقہ عدالتوں کو سکھر کی جانب سی276،شہید بینظیرآباد نی253جبکہ ایسٹ کراچی نی119 استغاثہ ارسال کیئے گئے جبکہ مذکورہ مجموعی استغاثہ میں سی77 سندھ کے دیگر اضلاع کی جانب سے متعلقہ عدالتوں کو ارسال کیئے گئے۔ ٓ

متعلقہ عنوان :