ویٹرنری یونیو رسٹی میں ارتھ کے عا لمی دن کے حوا لے سے واک اور سیمینار کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2019 22:08

‘لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف انوا ئرمینٹل سائنسز کی سو سا ئٹی فار کنز ویشن آف انوا ئر نمنٹ اینڈ نیچر نے گذشتہ روز ارتھ کا عا لمی دن منا یا۔ دن کی منا سبت سے یو نیورسٹی میں واک اور آ گا ہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ واک کی قیادت پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسرڈاکٹر کامران اشر ف کے علا وہ طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران کے بڑی تعداد نے شر کت کی۔

بعد ازیں پا شا اکیڈیمک بلا ک میں سیمینار کاانعقاد بھی ہوا جس کی صدارت صو با ئی وزیر ما حو لیات محمد رضوان نے کی۔ سیمینار میںمہمان سپیکرز جن میں ڈاکٹر یا سر عبد اللہ، ڈاکٹر سدر ہ صفدرسمیت دیگر مہمان سپیکر ز نے ما حو لیات کی اہمیت کو اُ جاگر کر نے کے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تفصیلی لیکچر دیئے ۔

(جاری ہے)

اُ س مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر ما حو لیات محمد رضوان نے پا نی کو ضا ئع ہو نے سے بچا نے،ما حول کو آ لو دگی سے محفو ظ رکھنے کے لیئے زیا دہ سے زیا دہ پو دے اور در خت اُ گا نے جبکہ پلا سٹک بو تلو ں کی ریسا ئکلنگ کر نے اور ویسٹ مینجمنٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنا نے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔

پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کہا کہ ہر یا لی کو فرو غ دینے کے حوا لے سے ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں بڑ ی تعداد میں مختلف اقسام کے پو دے اور در خت لگا ئے گئے ہیں نیز ڈرپ ایر یگیشن سسٹم بھی نصب کیا ہے۔اُ نہو ں نے کہا کہ طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیئے یو نیورسٹی میں سو ڈا ڈرنک پر پا بند ی لگا کر کینٹین پر فلیورڈ دودھ فرو خت کیا جا تا ہے۔

متعلقہ عنوان :